اڈپی 23/اگست (ایس او نیوز)سنڈیکیٹ بینک کے ریجنل منیجر منجو ناتھ کے ٹی نے اڈپی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ بینک کی مختلف شاخوں سے جمع کی گئی رقم میں کل 13ہزار روپیوں کے نوٹ نقلی نکلے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ یکم دسمبر 2015سے31/مئی 2016کے دوران جب بینکوں کی شاخوں سے جمع شدہ رقم کو چھانٹا جارہا تھا، تب اس میں سے ایک ہزار کے پانچ نوٹ اور پانچ سو کے 16نوٹ نقلی نکلے تھے۔ پھر ان نوٹوں کومزید جانچ کے لئے بنگلورو میں سی آئی ڈی کے پاس بھیجا گیا، جہاں ان نوٹوں کے جعلی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔